۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی

حوزہ/ دفتر آیت اللہ مدرسی نے کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ واقعے پر ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے رہبر معظم، حکومت ایران اور ایران کی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر آیت اللہ مدرسی نے کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ واقعے پر ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے رہبر معظم، حکومت ایران اور ایران کی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

قال الله تعالی: (الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ * أُولَئِکَ عَلَیْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِکَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ).

وقال سبحانه: (وَلَا تَهِنُوا فِی ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ إِنْ تَکُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ یَأْلَمُونَ کَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللهِ مَا لَا یَرْجُونَ وَکَانَ اللهُ عَلِیمًا حَکِیمًا).

ایک پھر صوبہ کرمان میں ایران کے مومنین کے خلاف صہیونی طرز پر نہایت ہی سفاکانہ اور گھناؤنا جرم انجام دیا گیا ہے، ایک ایسا جرم جو جہاد اور مزاحمتی کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی چوتھی برسی کے موقع پر پیش آیا۔

ہم اس دردناک موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ، حکومت ایران اور عوام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اس حادثے کے شہیدوں کو ان انبیاء کرام علیہم السلام،صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ محشور کرے جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمتیں نازل کی ہیں ۔ اور ہم خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد شفائے کاملہ اور عاجلہ عنایت فرمائے۔

دفتر آیت الله سید محمد تقی مدرسی

۲۱ جمادی الثانی ۱۴۴۵ ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .